• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
پرنسپل جنرل ہسپتال

انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں:پرنسپل جنرل ہسپتال

News Editor by News Editor
جولائی 1, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت دین اسلام کی اولین صفت ہے کیونکہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی بھی چیز مقدم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میدان میں محنت اور لگن کے ساتھ خدمات سر انجام دینے والے لوگوں میں سر فہرست ہیلتھ پروفیشنلز ہیں جو اپنی خوشیوں کی پروا ہ نہ کرتے ہوئے عید جیسے پر مسرت موقع پر بھی ہسپتال میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں اور اپنے اہل خانہ کی بجائے وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی دیکھ بھال کر کے اُن کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے عید کی سرکاری تعطیلات کے دوران لاہور جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس کے علاوہ مریضوں و لواحقین سے گفتگو میں کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم،ڈاکٹر ریاض حفیظ، ڈاکٹر عبدالعزیز سمیت دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے پرنسپل پی جی ایم آئی سمیت انتظامی ڈاکٹرز عید کی چھٹیوں میں بھی ہسپتال میں موجود رہے جس سے نوجوان طبی عملے کا حوصلہ بلند ہوا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے فرداًفرداً مریضوں کے بستر پر جاکر اُن کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کرنے کے علاوہ اُن میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔ انہوں نے ڈاکٹرز،نرسز کے دکھی انسانیت کے خدمت کے جذبے کو سراہا اور انہیں چھٹیوں میں فرائض کی ادائیگی پر شاباش دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ دوسروں کے لئے بے لوث قربانی کا جذبہ رکھنے والے اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ افراد ہوتے ہیں لہذا ہمیں ہر پل مصیبت میں گھرے لوگوں کے دکھ درد کوکم کرنے اور اُن کے زخموں پر مرحم رکھنے کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کوششیں کرنی چاہئیں کیونکہ دکھ اور تکلیف میں مبتلامریضوں کے دلوں سے نکلی ہوئی دعائیں ڈاکٹرز،نرسز کا مقدر بدلنے کا وسیلہ بنتی ہیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر خالد بن اسلم نے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کو بریفنگ میں بتایا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت دوران عید مریضوں کو سرنج سے لے کر آپریشن کا سامان،تشخیصی ٹیسٹ،سی ٹی سکین، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے اور ادویات مفت فراہم کی گئیں جبکہ ان دنوں میں ڈائلسز سینٹر بھی 24گھنٹے فنکشنل رہا تاکہ گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام شعبوں میں ملازمین کی حاضری یقینی بنائی گئی،صفائی ستھرائی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی جبکہ ہسپتال آنے والے شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ماحول میسر کیا گیا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ ہسپتال کے تمام شعبوں کے سینئر ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی باہمی کو آرڈینیشن سے مریضوں کا علاج معالجہ بلا تعطیل بہتر انداز میں کیا گیا لہذا ہمیں مستقبل میں بھی اسی پالیسی پر کاربند رہنا ہوگا اور اس ادارے کا نام مزید روشن کرنے کیلئے ہر شخص کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انسانی جانانسانیتپرنسپل جنرل ہسپتال
Previous Post

حکومت نے توانائی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی ہیں،مصدق ملک

Next Post

ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، محرکات اور تدارک

News Editor

News Editor

Next Post
فائرنگ

ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، محرکات اور تدارک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading