واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )امریکی فوج نے مالٹا پرچم بردار ٹینکر کو آبنائے ہرمز پار کرنے سے روک دیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے ترجمان نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایجیوس فانوریوس ٹینکر کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر روکا، یہ ٹینکر ایرانی تیل نہیں لے جا رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ متعدد ٹینکرز کو روکا جو ایرانی تیل نہیں لے جا رہے تھے، ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ٹینکرز کو روکا، ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی بدستور برقرار ہے۔