ماسکو (انٹرنیشنل نیوز)روس کی سلامتی کونسل کے سربراہ دیمتری میدودیف نے کہا ہے کہ امریکا کیخلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی۔تعزیتی تقریب میں شرکت کے بعد پیغام میں دیمتری میدویدف نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر روس بھی ایرانی قوم کے دکھ میں شریک ہے۔
روس کے سابق صدر نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے دکھ نے ایرانی قوم کو متحد کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایرانی قوم امریکا یا کسی بھی دوسرے ملک کے دبائومیں نہیں آئے گی، اس دورے میں روسی وفد نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی ہے۔ مسعود پزشکیان نے تہران اور ماسکو کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدوں پر عمل میں تیزی پر زور دیا اور کہا کہ خاص طور پر معاشی، تجارتی، توانائی اور ٹرانزٹ سیکٹر میں کیے گئے معاہدوں پر تیزی سے عمل ہوناچاہیے۔
٭٭٭٭٭