تہران(انٹرنیشنل نیوز )ترجمانی ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کیلئے یورینیم کی افزودگی کا ایرانی حق تسلیم کرنا ہوگا، منجمد اثاثے بحال کرنے ہوں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جاری بیان میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے امریکا کا مسلسل تبدیل ہوتا مقف مذاکرات میں پیشرفت کیلئے بڑی رکاوٹ ہے، تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پاکستانی ثالثوں کے ذریعے جاری ہے۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات میں کئی اختلافی نکات موجود ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کی خطرناک صورتحال امریکا کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نتیجہ ہے، ایران پر حملہ کیا گیا تو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔