واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا امریکا چاہتا ہے کہ خلیج معاملے پر موقف بدلنے کےلئے چین ایران پر دباﺅ ڈالے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین ، ایران کو خلیج میں جاری اقدامات سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرے ، بحران کے حل میں کردار ادا کرنا چین کے مفاد میں ہے۔مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ چین کے اپنے بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہیں ، وہ بھی موجودہ بحران سے متاثر ہورہا ہے۔