ایرانی وزارت خارجہ

امریکا سے معاہدے پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،سفارتی رابطے جاری ہیں، ایران

تہران (انٹرنیشنل نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سمجھوتے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات محض قیاس آرائیاں ہیں اور ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

ترجمان کے مطابق ایران سمجھوتے کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچا، انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مسودے کا بڑا حصہ تقریبا مکمل ہو چکا تھا تاہم امریکا بار بار اپنا موقف تبدیل کرتا رہا جس کے باعث پیش رفت متاثر ہوئی۔ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کے اقدامات سفارتی عمل پر منفی اثر ڈال رہے ہیں جبکہ انہی اقدامات کی وجہ سے آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی پہلے کے مقابلے میں کم محفوظ ہو گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قطر اور پاکستان ثالثی کے عمل میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں اور فریقین کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں