عباس عراقچی

امریکا سے جنگ اس وقت ختم ہوگی جب ایران کو میدان جنگ میں برتری حاصل ہوگی،عباس عراقچی

تہران(انٹرنیشنل نیوز )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے جنگ اس وقت ختم ہوگی جب ایران کو میدان جنگ میں برتری حاصل ہوگی۔ایرانی خبررساں ادارے کوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنگ کا خاتمہ یا تو مکمل عسکری فتح کے ذریعے ممکن ہے یا پھر مذاکرات کے ذریعے، مذاکرات کا درست وقت وہ ہوتا ہے جب آپ فوجی محاذ پر ٹھوس میدانی اور اسٹریٹجک کامیابیاں حاصل کر چکے ہوں۔

عباس عراقچی نے کا کہ آپ عوام کی زندگیوں اور ملک کے مستقبل کے معاملے میں خطرات مول نہیں لے سکتے، فیصلے درست اور مکمل حساب کتاب کی بنیاد پر کیے جانے چاہیں، سیاسی قیادت کو ہر وقت یہ جائزہ لینا چاہیے کہ جنگ جاری رکھنے سے فائدہ ہوگا یا اس کی قیمت زیادہ بھاری پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ نقصانات کے باوجود اس جنگ میں ایران موثر بین الاقوامی طاقت کے طور پر ابھرا اور ایران نےاپنے نظام کی مضبوطی کا مظاہرہ کیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ 12 روزہ جنگ سے پہلےایران کو مذاکرات میں لالچ دینے کی کوشش کی گئی،لیکن ایران کو نہ دھمکی دی جا سکتی ہے، نہ لالچ ، ایران کی یورینیم افزودگی کسی صورت فروخت نہیں کی جا سکتی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ کے آغاز میں حکام کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا،جنگ کے باوجود ایران کی پالیسیوں اور اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے، دنیا کو احساس ہو گیا کہ آبنائے ہرمز ایران کی اصل طاقت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں