خواجہ آصف

امریکا ایران ثالثی میں مثبت نتیجے کے قریب آہستہ آہستہ پہنچے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا ایران ثالثی میں میرا خیال ہے کہ ہم مثبت نتیجے کے قریب آہستہ آہستہ پہنچے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وہاں موجود ہیں، یہ بذات خود ایک اشارہ ہے کہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ کرم کرے، ہمارے خطے میں امن بشمول پاکستان اور دنیا میں جلد قائم ہو۔ ہم دنیا کو ایک بہت بڑے بحران سے بچا رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی سے کوئی انکار نہیں جس طبقے کے وسائل محدود ہیں وہ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ہم ریکوری کے عمل میں تھے لیکن اس جنگ کی وجہ ہماری معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکوری کا عمل ناصرف رکا ہے بلکہ ریورس ہوئے ہیں، یہ امن اگر قائم ہوتا تو ہمیں بڑی آسانی ہوگی۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے میسر ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں