عباس عراقچی

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے دستخط کے دن ہی مذاکرات ہوں گے، عباس عراقچی

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے دستخط کے دن ہی مذاکرات ہوں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے بعد حتمی ڈیل کیلئے 60 روز میں مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حتمی ڈیل کیلئے مذاکرات میں جوہری مسئلہ اور پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت شامل ہے۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط برجن اسٹاک میں 19 جون کو ہوں گے۔سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ مقام وسطی سوئٹزرلینڈ میں لوسرن کے قریب واقع ہے اور اپنی دشوار گزار علاقے کے باعث سکیورٹی کے حوالے سے موزوں سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا۔ عوامی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران کے خلاف یکطرفہ فیصلے مسلط کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو لبنان کے خلاف جنگ کے خاتمے کا وعدہ اور مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، کسی بھی خلاف ورزی کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں