واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری تصادم کے نتیجے میں 10 سویلین ملاح مارے گئے ہیں۔مارکو روبیو نے وائٹ ہاﺅ س میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا اس وقت آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے نئی تعیناتیاں کر رہا ہے۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ فریڈم کا مقصد لوگوں کو بچانا ہے نہ کہ کسی پر حملہ کرنا، کیونکہ مختلف ممالک کے پھنسے ہوئے جہازوں کے عملے کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز جیسی عالمی گزرگاہ پر کنٹرول کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی اور اسے حقیقت تسلیم کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔مارکو روبیو نے بتایا کہ جیرڈ کشنر اور وٹکوف مذاکرات کے عمل پر کام کر رہے ہیں، جبکہ آپریشن ایپک فیوری مکمل کر کے اس کے تمام مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں۔