امریکا

امریکا ، اسرائیل کاایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ

تہران /واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دیدیا، امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،ادھرایران نے امریکا اور اسرائیل کے اہم انفرا اسٹرکچر پر حملوں سے خبردار کردیا۔ ایرانی فوج کے پاس صلاحیت بھی ہے اور ارادہ بھی، جامع منصوبہ تیار ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے اعلی ترین کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کوخبردار کیا کہ جارحیت کرکے بھاگنے کا دور ختم ہوچکا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غلط اندازے لگا کر کی جانے والی کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔خاتم الانبیا بریگیڈ کے کمانڈر کا کہناتھا کہ امریکا اور اس کے کرائے کے سپاہیوں کو اندازہ ہوگیا ہے کہ ان کے فوجی سامان میں کفن شامل ہونا لازم و ملزوم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں