سینیٹر مشتاق

الیکشن کمیشن اگر الیکشن نہیں کروا سکتا تو اسے بند کردینا چاہیے، سینیٹر مشتاق

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا گزشتہ روز کا انتخابات سے متعلق فیصلہ ماورائے آئین ہے،

الیکشن کمیشن اگر الیکشن ہی نہیں کروا سکتا تو اسے بند کر دینا چاہیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو مردم شماری کی آڑ لے کر فیصلہ کیا ہے وہ غیر قانونی ہے اور اس جرم میں گزشتہ مخلوط حکومت بھی شامل ہے جنہوں نے التواء میں مدد کی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت الیکشن نہ کرانا غیر آئینی ہے، جب الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی اور جب جہموریت ڈی ریل ہوگی تو میڈیا کی آزادی خطرے میں ہوگی، بنیادی انسانی حقوق غصب ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ 90 روز میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے جبکہ نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کا کام چار ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں انتخابی حلقہ بندیوں کا کام چار ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں