صنم سعید

اللہ نے مجھے جیسا بنایا ہے میں اس پر مطمئن ہوں، صنم سعیدکا تنقید پر جواب

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ صنم سعید نے سوشل میڈیا پر اپنی شکل و صورت اور حلیے پر ہونے والی تنقید کا بھرپور جواب دیا ہے۔حال ہی میں صنم سعید نے ایک پروگرام کے دوران اپنے کیریئر اور سوشل میڈیا ٹرولنگ سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

صنم سعید نے کہا کہ خوش قسمتی سے انہیں اپنے کیریئر میں بہت کم منفی رویے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کے مطابق بعض اوقات لوگوں کی جانب سے صرف کوجی (واجبی سی) جیسے الفاظ کہے گئے۔

صنم سعید نے کہا کہ وہ کوجی کہے جانے کو ٹرولنگ نہیں سمجھتیں کیونکہ یہ دراصل ان کے خالق پر تبصرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا، اللہ نے مجھے جیسا بنایا ہے، میں اسی پر مطمئن ہوں۔ صنم سعید نے مزید کہا کہ ان کا چہرہ کلاسیکی پاکستانی فیچرز رکھتا ہے اور اکثر لوگ ان کی ملاقات پر انہیں مختلف پاکستانی اداکاراﺅں سے ملاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں