علی امین گنڈاپور

اسلام آباد، آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد(کورٹ نیوز ) سیشن عدالت نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ منسوخ کردئیے۔ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں جاری وارنٹ سے متعلق سماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیل صفائی نے کہا کہ صرف ایک سماعت پرعدم پیشی کے باعث علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، علی امین نے عدالت کے سامنے سرنڈرکردیا ہے اور وہ عدالت کے رحم و کرم پر ہیں۔ وکیل صفائی نے وارنٹ منسوخی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جو عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کرسکتی ہے، وہ انہیں منسوخ بھی کرسکتی ہے۔بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے آڈیولیک کیس میں وارنٹ منسوخ کردئیے اور کیس کی مزید سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں