اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ میں ججز کے تبادلے و تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کورٹ نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدلیہ میں ججز کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کے حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد جوڈیشل سروس کے 4 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ محمد افضل مجوکہ کو جنڈر بیسڈ وائلنس کورٹ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔

اسی طرح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل کا تبادلہ سیشن ڈویژن ویسٹ سے سیشن ڈویژن ایسٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا کو بھی سیشن ڈویژن ویسٹ سے ایسٹ تعینات کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود کا تبادلہ سیشن ڈویژن ایسٹ سے ویسٹ، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قدرت اللہ کا تبادلہ بھی سیشن ڈویژن ایسٹ سے ویسٹ کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر 2 سینئر سول ججز کے تبادلے بھی کیے گئے ہیں، سینئر سول جج محمد عباس شاہ کو سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن ویسٹ سے ایسٹ، جبکہ سینئر سول جج ملک امان کو ایسٹ سے ویسٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد جوڈیشل سروس کے 14 سول جج کم مجسٹریٹس کے بھی تبادلے اور تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں