اوباما

اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کیلئے منصفانہ امن کی کوشش کرنی چاہیے، اوباما

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہاہے کہ ہمیں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے یکساں طور پر منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باراک اوباما نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ تمام امریکیوں کو اسرائیل پر ڈھٹائی سے کیے جانے والے دہشت گردانہ حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام سے خوف زدہ اور غم و غصے کا شکار ہونا چاہیے۔ اوباما نے لکھا ہے کہ ہم ہلاک والوں کے لیے اظہارِ تعزیت اور یرغمال بنائے گئے لوگوں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کرتے ہیں اور اپنے اتحادی اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ وہ حماس کو منہدم کر رہا ہے۔

باراک اوباما نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ جیسا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کے اسرائیلی حق کی حمایت کرتے ہیں، ہمیں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے یکساں طور پر ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے کوشش کرتے رہنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں