تل ابیب(انٹرنیشنل نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ کی 70 فیصد زمین پر قبضہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسرائیلی وزیرِاعظم نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک غیر قانونی اسرائیلی بستی میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو غزہ کے مزید حصوں پر قبضہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ پہلےہم نے غزہ کی 50 فیصد زمین قبضے میں لی پھراس کے بعد 60 فیصد، اب میرا حکم ہے کہ 70 فیصد غزہ پر قبضہ کیا جائے۔واضح رہے کہ غزہ کی آبادی پہلے ہی ساحلی پٹی کے ایک نہایت چھوٹے حصے تک محدود کی جا چکی ہے۔اسرائیل اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی اپنی جنگ کے دوران تباہ حال ہونے والی اس ساحلی پٹی کے اندازا 64 فیصد حصے پر موثر کنٹرول رکھتا ہے۔