اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

تل ابیب (نیوز ڈیسک)اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے کہا ہے کہ فوج غزہ میں اپنی پیشگی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ کے دورے کے دوران کہا کہ ہم نے حماس کو نمایاں طور پر کمزور کیا ہے اور سکیورٹی کی صورتحال کو تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں پیشگی کارروائیاں جاری رکھیں گے، خطرات کا خاتمہ کریں گے اور اسرائیلی آبادیوں اور شہریوں کا دفاع کریں گے۔اسرائیلی آرمی چیف نے مزید کہا کہ اس کی ایک واضح مثال حماس کے عسکری ونگ کی خصوصی فورس “نخبا” کے اہلکاروں اور 7 اکتوبر کے حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں شریک افراد کا تعاقب ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں