تل ابیب (نیوز رپورٹر)اسرائیل نے اپنے بقیہ 63 قیدیوں کی غزہ سے رہائی کے لیے پہلے مرحلے کی 42 دنوں پر مشتمل جنگ بندی میں توسیع پر آمادگی پر سوچنا شروع کر دیا ہے تاکہ تمام قیدیوں کو گھر واپس لا سکے۔
تاہم فی الحال غزہ کے مستقبل کے سوال کو اسرائیل موخر رکھنا چاہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کا اظہار اسرائیلی حکام نے گزشتہ روز کیا۔مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ قطر کے وزیراعظم 6 فروری کو فلوریڈا میں تھے۔
جہاں انہوں نے غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے مکمل نفاذ اور دوسرے مرحلے کے لیے وٹکوف سے ملاقات کی ہے۔تاہم جنگ بندی عمل میں شامل حکام کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے کے لیے فریقین نے ملاقات نہیں کی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔