کراچی (نیوز ڈیسک)آل کراچی تاجر الائنس کے صدر و بانی عام آدمی پارٹی ایاز میمن موتی والا نے ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک ہونے والے اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجلی، گئس، پئٹرول، روز مردہ کی اشیا خردنوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی تھی اب ایک اور مہنگائی کا بم عوام پر گرا دیا گیا ہے 300 فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے حکمرانوں نے عوام سے علاج معالج کی سہولیات تک چھین لین ہیں سرکاری اسپتالوں میں دوائیاں ملتی نہیں ہے دوسری جانب قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔
ایاز میمن موتی والا نے کہا ادویات کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ہیں مہنگائی کی شرح کئی سالوں کی کم ترین سطح پر لے آنے کے دعوے کرنے والے حکمران عوام کو گھمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین پیشہ افراد اپنے گھر کا خرچہ تک نہیں اٹھا سکتے ہیں۔ایاز میمن موتی والا نے کہا مہنگائی میں اضافہ سے امن امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں پہلے اضافہ ہوچکا ہے اب حالات مزید ابتر ہونگے۔ایاز میمن موتیوالا نے مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعوتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا عوام کو رلیف مہیا کیا جائے اور ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو کم کیا جائے۔
٭٭٭٭٭٭