واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )امریکی صدر ٹرمپ کی جزیرہ خارگ پر حملے کی دھمکی پر ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ آ ﺅ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، وعدہ کرتے ہیں کہ کوئی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جاسکے گا۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل میں کہاکہ مہذب اور بہادر ایرانی قوم کے لئے توہین آمیز زبان استعمال کرنے سے ایرانی قوم کی عظمت کم نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی اپنی شائستگی، ثقافت اور مضبوط اخلاقی اقدار سے جانے جاتے ہیں، ہم بیہودگی کا جواب بیہودگی سے نہیں بلکہ بے خو فی،عظیم حوصلے اور عمل کے ساتھ دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بیہودگی کا جواب بیہودگی سے نہیں، بےخوفی،عظیم حوصلےاور عمل کےساتھ دیتے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے سینئر مشیر محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو سخت سزا دی جائے گی۔