بلاول بھٹو

آزادکشمیر کے الیکشن ابھی سے متنازع ہوچکے ، الیکشن کا عمل شفاف ہونا انتہائی ضروری ہے،بلاول بھٹو

مظفر آباد (نیوز ڈیسک )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے آزادکشمیر کے الیکشن پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال ہے کہ الیکشن ابھی سے متنازع ہوچکے ہیں، الیکشن کا عمل شفاف ہونا انتہائی ضروری ہے۔ متنازع مینڈیٹ ہوا تو مسائل حل کرنا مشکل ہوگا۔

آزاد کشمیر میں استحکام کا پہلا مرحلہ شفاف الیکشن ہیں۔مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کشمیر کی تاریخ میں اہم ترین انتخابات ہیں، متنازع مینڈیٹ ہوا تو مسائل حل کرنا مشکل ہوگا، کشمیرکا فیصلہ کشمیرکے عوام کو ہی کرنا چاہئے، کشمیریوں کو بھی پاکستانیوں جتنے حقوق ملنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں