با کو (نیوز ڈیسک) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔
جمعرات کے روز صدر الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کا سیاسی اعتماد اور باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعاون موجود ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری بھی تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ان کے دورۂ چین کے دوران، صدر شی جن پھنگ کے ساتھ طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کیا گیا ہے، جس سے دوطرفہ تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں۔
انہوں نے آذربائیجان کی اقتصادی و سماجی ترقی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے چین کی طویل مدتی اور مضبوط حمایت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی حمایت اور اس میں شرکت کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے متعدد منصوبوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ آذربائیجان ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ گلوبل انیشی ایٹوز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ آذربائیجان بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی تیار ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور آذربائیجان نے باہمی افہام و تفہیم، اعتماد اور تعاون کو فروغ دیا ہے جبکہ دوطرفہ تعلقات نے ترقی کی مضبوط رفتار برقرار رکھی ہے اور مستقبل میں بھی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین آذربائیجان کی جانب سے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ اختیار کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ چین، آذربائیجان اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر انٹرمیڈیٹ ٹرانسپورٹ کوریڈور کے تحت تعاون کو مزید وسعت دینے اور آذربائیجان کی ترقی کے سفر میں ایک قابلِ اعتماد اور دیرینہ اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر اپنا کردار جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔اپنے دورے کے دوران وانگ ای نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے بھی ملاقات کی۔
Hi, i feel that i saw you visited my site [xnxxtubexxx.cc] thus i got here to go back the want?.I’m trying to to find issues to enhance my website!I assume its adequate to use some of your ideas!! xnxx
Love the variety of games available here. It keeps things exciting and the graphics are really crisp. I’m spending a lot of my free time on bdxx777 lately.
Trang web rất uy tín và dễ sử dụng. Tôi rất thích cách họ hỗ trợ khách hàng tận tình. Mọi người nên thử trải nghiệm tại vnshbbet