لاہور(سپورٹس نیوز )پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر قومی ویمن ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں پر برہم ہوگئیں۔
ایک ویڈیو بیان میں ثنا میر نے سوال کیا کہ کیا ہماری مردوں کی ٹیم ورلڈکپ نہیں ہاری، ان کے پرفارمنس اوپر نیچے نہیں ہوئیں ؟
آج تک خاتون کرکٹر نے مرد کرکٹر کے بارے میں کہا ہے کہ وہ تندور پر روٹی اچھی لگاتا ہے اور انہیں وہی لگانی چاہیے۔سابق کپتان نے کہا کہ صرف جنس کو لے کر زیادہ تنقید ہو رہی ہے، یہ لوگ خواتین کرکٹرز کی اے آئی سے ویڈیوز بنا کر جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں، موجودہ مائنڈ سیٹ سے تکلیف ہے، جب تک اس مائنڈ سیٹ کو نہیں بدلیں گے ہم کہیں نہیں پہنچیں گے۔