واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کسی نہ کسی طریقے سے کھلی رہے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قطر میں کچھ مذاکرات ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہےابتدائی دستاویز میں مخصوص زبان سے متعلق بہت سی باتیں کرنے کی ضرورت ہے، ایران کے ساتھ معاہدے کی زبان اور الفاظ پر مذاکرات میں چند دن لگ سکتے ہیں۔مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ساتھ اس وقت کوئی فعال یا طے شدہ مذاکرات جاری نہیں ہیں۔