آئی سی سی

آئی سی سی کا2026-27 کیلئے ایلیٹ پینل آف امپائرز برقرار رکھنے کا اعلان

دبئی(سپورٹس نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2026-27 سیزن کیلئے ایلیٹ پینل آف امپائرز اور میچ ریفریز کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔جاری اعلامیے کے مطابق سالانہ جائزے اور انتخابی عمل کے بعد موجودہ پینل میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی سلیکشن پینل نے امپائرز کی کارکردگی، فیصلوں کی درستگی، پروفیشنلزم اور تھرڈ امپائرنگ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد موجودہ ارکان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، سیزن 27-2026 کے ایلیٹ امپائرز پینل میں پاکستان کے احسن رضا بھی شامل ہیں۔میچ ریفریز پینل میں جیف کرو (نیوزی لینڈ)، رنجن مدوگالے (سری لنکا)، اینڈی پائی کرافٹ (زمبابوے)، رچی رچرڈسن (ویسٹ انڈیز) اور جواگل سری ناتھ (بھارت) موجود ہیں۔

امپائرز میں کمار دھرماسینا(سری لنکا)، کرسٹوفر گیفانی (نیوزی لینڈ)، ایڈرین ہولڈاسٹاک (جنوبی افریقا)، رچرڈ ایلنگ ورتھ(انگلینڈ)، رچرڈ کیٹلبرو(انگلینڈ)، نتن مینن (بھارت)، الاالدین پالیکر (جنوبی افریقا)، احسن رضا (پاکستان)، پال ریفل (آسٹریلیا) ، شرف الدولہ ابن شاہد (بنگلادیش)، روڈنی ٹکر (آسٹریلیا(، ایلکس وہارف (انگلینڈ)شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں