اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں فتح خیل چوکی پر خودکش حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس فرنٹ لائن پر ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا ء کی ۔
محسن نقوی نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس فرنٹ لائن پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ اہلکاروں نے فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا پولیس کے شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
٭٭٭٭٭