لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کراٹے فائٹر راجہ ریحان نے جرمنی میں ہونے والے معروف کراٹے ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔راجہ ریحان نے جرمن کلب بشندو کیمنیزکی نمائندگی کرتے ہوئے انڈر30 ،80کلوگرام کیٹگری میں حصہ لیا اور پورے ایونٹ میں اپنے حریفوں پر مکمل برتری ثابت کی۔پہلی فائٹ میں راجہ ریحان نے انگو شیفرکو 0ـ6 سے شکست دی۔
سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ مارسل کوچسے ہوا جہاں سخت مقابلے کے بعد انہوں نے 0ـ1 سے کامیابی حاصل کی۔فائنل میں راجہ ریحان نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے تیمور مینووکو 0ـ9 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
راجہ ریحان کی گزشتہ تین ہفتوں کی بین الاقوامی کارکردگی بھی انتہائی شاندار رہی:پولینڈ میں سینئر ـ60KG کیٹیگری میں سلور میڈل *جرمنی کے اروازا کپمیں سینئر60کلوگرام کیٹیگری میں برانز میڈل،چیک اوپن میں سینئر67کلوگرام یٹیگری میں برانز میڈل اور اب جرمنی کے Zwönitztalpokal میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔پاکستانی کراٹے فائٹر راجہ ریحان کی یہ مسلسل کامیابیاں نہ صرف ان کی محنت اور لگن کا ثبوت ہیں بلکہ بیرونِ ملک پاکستان کا نام روشن کرنے کا باعث بھی بن رہی ہیں۔