روم(سپورٹس ڈیسک)امریکی ٹینس اسٹار کوکو گوف نے اٹالین اوپن کے دوران غصے کے عالم میں اپنا ریکٹ اپنے ہی سر پر دے مارا۔روم میں کھیلے گئے ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں کوکو گاف کا مقابلہ ارجنٹائن کی کھلاڑی سولانا سیریا سے تھا، جہاں انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے پہلے سیٹ میں اپنی کارکردگی سے مایوس نظر آنے والی گاف نے 5ـ5 کی برابری پر غصے میں آکر اپنا ریکٹ سر پر ماراجبکہ پہلا سیٹ 7ـ5 سے ہارنے کے بعد انہوں نے دوبارہ ایسا ہی ردعمل دیا۔
بعدازاں امریکی کھلاڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ صرف 30 منٹ میں 0ـ6 سے جیت لیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں بھی ابتدا میں وہ 2 بار سروس بریک ہونے کے باعث 0ـ3 سے پیچھے تھیں، لیکن بعد ازاں انہوں نے مسلسل 5 گیمز جیت کر میچ میں واپسی کی۔میچ کے اختتام پر سولانا سیریا کیڈبل فالٹ نے کوکو گاف کی فتح یقینی بنا دی۔