اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس پر چڑھائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو جو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کی سالمیت کو جو خطرات درپیش ہیں، اس کے لیے ایک مضبوط فوج بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان جس خطے میں واقع ہے، پاکستان کا جو پڑوسی ہے، ملک کی جو جغرافیائی حیثیت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نا مساعد حالات، معاشی تنگی کے باوجود پاک فوج نے ملک کی سالمیت کے لیے نہ صرف ہر قسم کی قربانی دی بلکہ اپنی پیشہ ورانہ سے ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ فوج کی مضبوطی اہم عنصر فوج اور عوام کے درمیان محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کی مضبوطی جہاں ایک طرف اس کی پیشہ ورانہ صلاحتیں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ایک اہم عنصر فوج اور عوام کے درمیان رشتہ ہے، وہ رشتہ جو محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے، کوئی بھی ایسا قدم اور بیانیہ جو اس رشتے کو کمزور کرے، وہ درحقیقت پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے دیکھا میموگیٹ ہوئے، ڈان لیکس ہوئے، غیر ذمے دارانہ بیانات ا?تے رہے، وہ سب قابل مذمت تھے مگر جو 9 مئی کو ہوا وہ ناقابل قبول ہے۔