فلسطینی طلبہ

38 فلسطینی طلبہ کی پاکستان میں بی ڈی ایس ڈگری مکمل

اسلام آباد(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان میں زیر تعلیم 38 فلسطینی طلبہ نے بیچرل آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) کی ڈگری مکمل کر لی ۔ اس سلسلے میں پروقار گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فلسطینی طلبہ کی استقامت، عزم اور بے مثال تعلیمی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

الخدمت فاﺅنڈیشن اور یونیورسٹی آف لاہور کے اشتراک سے 38 فلسطینی طلبہ کو بیچلرز آف ڈینٹل سرجری کی اسناد اور ڈینٹل کٹس دی گئیں جبکہ ایک سالہ کلینیکل ہاس جاب مکمل کرنیوالے 13 فلسطینی ڈاکٹرز کو انٹرن شپ اسناد سے بھی نوازا گیا۔اس موقع پر فلسطینی طلبہ و طالبات کے خوشی دیدنی تھی۔ دانتوں کی سرجری کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایہ طلبہ اپنی سر زمین پر واپس جا کر فلسطینی بہن بھائیوں کو علاج کریں گے۔

فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر محمد حمداللہ زید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان نے فلسطینی طلبہ کو اپنے بچوں کی طرح آغوش میں لیا ہے۔ نوجوان ڈاکٹرز اب غزہ کے زخمی اور بیمار عوام کی خدمت میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔فلسطینی طالبعلم احمد عطا اللہ محمد جبر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ یہاں ملنے والی شفقت اور اپنائیت نے ہمیں ٹوٹنے نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں