عمر ایوب

26 نومبر احتجاج کیس، عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(کورٹ نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت کی جانب سے مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب غیر حاضر رہے، جس پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔یاد رہے کہ عمر ایوب پر تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں