سہیل خان

24 سالہ شادی کے بعد طلاق کے وقت ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا‘ سہیل خان

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار سہیل خان نے سابق اہلیہ سیما سے طلاق کے حوالے سے پہلی بار کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ریئلٹی شو کی ایک حالیہ قسط میں سیما بطور وائلڈ کارڈ شریک ہوئیں، جہاں دونوں کی خوش گوار ملاقات نے ناظرین کی توجہ حاصل کی، سہیل خان نے مسکراتے ہوئے ان کا استقبال کیا، جبکہ سیما نے انہیں شو میں اپنا واحد ساتھی قرار دیا۔

بعد ازاں مقابلے میں شریک ایک ساتھی سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل خان نے اپنی 24 سالہ شادی کے خاتمے پر بات کی۔سہیل خان نے کہا کہ سیما میرے 2 خوبصورت بچوں کی ماں ہیں اور محبت سے بڑھ کر میرے دل میں ان کے لیے بے حد احترام ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جب میرا رشتہ ختم ہوا تو میں ذہنی طور پر درست حالت میں نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں