لاہور(کامرس ڈیسک)ملک بھر میں 23 مارچ کو تمام بینکس بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق 23 مارچ 2023 کو مرکزی بینک پاکستان ڈے کی مناسبت کی وجہ سے عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔
بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہوا ہے۔