• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
عدلیہ اصلاحات

2005 میں خالی کی گئی یہودی بستیوں کی آباد کاری کا کوئی ارادہ نہیں،اسرائیل

News Editor by News Editor
مارچ 24, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

تل ابیب (انٹرنیشنل نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں خالی کرائی گئی بستیوں کی تعمیر نو اور دوبارہ آباد کاری کا کوئی ارادہ نہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب حال ہی میں اسرائیلی پارلیمنٹ میں سنہ 2005 کے چند یہودی بستیوں کو خالی کرانے سے متعلق ترمیمی بل پر رائے شماری کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی کنیسٹ میں ہونے والی رائے شماری پر واشنگٹن کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ آباد کاروں نے پارلیمنٹ کی جانب سے اس قانون کے ایک حصے کے خاتمے کا جشن منایا جو انہیں مغربی کنارے کے علاقوں میں رہنے سے روکتا ہے۔

یہ قانون 2005 کو خالی کرائی گئی بستیوں کو دوبارہ آباد کرانے کا موقع فراہم کرے گا۔ ان میں غزہ کی پٹی کی یہودی بستیوں کے علاوہ غرب اردن کے شمال میں واقع چار یہودی بستیاں بھی شامل ہیں۔اس سال منظور ہونے والے قانون نے اسرائیلیوں کو ان علاقوں میں رہنے سے روک دیا تھا، لیکن جو ترمیم پیر کی رات منظور کی گئی تھی وہ انہیں شمالی مغربی کنارے میں نابلس شہر کے قریب ان بستیوں میں واپس جانے کی اجازت دیتی ہے۔نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کے ووٹ نے "ایک امتیازی اور ذلت آمیز قانون کو منسوخ کر دیا جو یہودیوں کو شمالی سامریہ (شمالی مغربی کنارے کا بائبل کا نام) کے علاقوں میں رہنے سے منع کرتا ہے، جو ہمارے تاریخی وطن کا حصہ ہے۔

تاہم حکومت ان علاقوں میں نئی کمیونٹیز قائم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔بین الاقوامی قانون کے تحت آبادکاری کو غیر قانونی سمجھا جاتا ہے، لیکن اسرائیل کا خیال ہے کہ بغیر اجازت کے تعمیر ہونے والی بے ترتیب بستیوں اور قانونی بستیوں میں تقریبا 475,000 اسرائیلی رہتے ہیں۔ مغربی کنارا جہاں 2.9 ملین سے زیادہ فلسطینی رہتے ہیں، اسرائیلی فوجی حکمرانی کے تحت ہے۔بنجمن نیتن یاہو کی نئی اسرائیلی حکومت نے حلف اٹھایا ہے اور مغربی کنارے میں بستیوں کو وسعت دینے کا عہد کیا ہے۔ حکومتی بیان کے مطابق یہ آباد کاروں کو 2005 میں خالی ہونے والی چار جگہوں پر واپس جانے کی اجازت نہیں دے گا۔حکومتی بیان اس وقت سامنے آیا جب واشنگٹن نے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کنیسٹ میں اس پر ووٹ کو اشتعال انگیزقدم قرار دیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسرائیلانٹرنیشنل نیوز
Previous Post

عدالت نے شرمین عبید چنائے سے 4 اپریل کو جواب طلب کرلیا

Next Post

شب رمضان، مسجد حرام میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ نماز تراویح ادا

News Editor

News Editor

Next Post
نماز تراویح ادا

شب رمضان، مسجد حرام میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ نماز تراویح ادا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading