کراچی (سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یقین کریں پاکستان سے زیادہ خوبصورت کوئی جگہ نہیں۔
ایک انٹرویومیں اْنہوں نے کہا کہ میں نے دنیا میں بہت سفر کیا ہے اور میں شرط لگاتا ہوں کہ پاکستان جیسی دنیا میں کوئی جگہ نہیں۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ جب 2019ء میں کورونا کی وبا پھیلی تو میں نے پاکستان میں سفر کرنا شروع کیا، اس دوران میں نے وزیرستان، کشمیر اور پنجاب کا سفر کیا، یقین کریں پاکستان سے زیادہ خوبصورت کوئی جگہ نہیں۔
اْنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے ملک کو کیوں نقصان پہنچاتے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں سیاستدانوں کی فکر نہیں کرنی چاہیے بلکہ ایک ذمہ دار پاکستانی شہری ہونے کے ناطے اپنے فرائض کی فکر کرنی چاہیے۔سابق کرکٹر کی اپنے ملک سے گہری محبت کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔