• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
بلاول بھٹو زرداری

ہم نے تبدیلی کے نام پر تباہی دیکھی،پی پی خدمت کررہی ہے ،بلاول بھٹو زرداری

News Editor by News Editor
جولائی 15, 2023
in پاکستان
0 0
0

کراچی (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے تبدیلی کے نام پر تباہی دیکھی ہے، آپ نے دیکھ لیا کہ باقی باتیں کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی کام کر کے دکھاتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے تبدیلی کے نام پر تباہی بھی دیکھی ہے اور پیپلز پارٹی کی خدمت بھی دیکھی، آصف زرداری نے جب سی پیک کی بنیاد رکھی تو اس وقت بھی ہم تنقید کے نشانے پر تھے، سابق صدر کی سوچ کی وجہ سے ملک کو معاشی استحکام ملا۔انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور متعارف کرایا اور ہم نے اس کے تحت کئی منصوبے بنائے، تھر کول کے ذریعے سندھ نے اپنا حصہ ڈالا۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا تصور پی پی نے متعارف کرایا، پیپلز پارٹی کی حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عوام اور دنیا پیپلز پارٹی کی کارکردگی کو تسلیم کر رہی ہے، عوام تسلیم کر رہے ہیں کہ ہماری جماعت کے خلاف ماضی میں کردار کشی ہوتی تھی۔انہوںنے کہا کہ عوام تسلیم کر چکے کہ پیپلز پارٹی کا خدمت کا طریقہ دیگر جماعتوں سے بہتر ہے، مقامی لوگوں کو سب سے پہلے روزگار دینا ہے، ووکیشنل ٹریننگ پر بھی کام کر رہے ہیں، ہم ووکیشنل ٹریننگ میں بھی انویسٹ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دھابیجی اکنامک زون سے 1 لاکھ 50 ہزار روز گار کے مواقع یہاں کے نوجوانوں کو میسر ہوں گے، ہماری پہلی ترجیح ملک کو بحران سے نکالنا ہے، میں سب کو دعوت دیتا ہوں آئیں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون میں دنیا کے ساتھ مل کر چلیں گے، اس معاشی انقلاب کو ٹھٹھہ، کراچی سے شروع کر کے پورے پاکستان میں پھیلائیں گے، ہماری ترجیح ہے کہ اس ملک کے نوجوان کو بیروزگاری سے نکالنا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام ملازمین کی تنخواہ اور پینشن کے مسائل حل کریں گے، کوشش ہے کہ لوکل باڈیز کو آکٹرائے ٹیکس، ضلع ٹیکس اور دیگر فنڈز بڑھا کر دیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مقصد یہی تھا کہ چین کی مدد سے ایسے انڈسٹریل زونز دیں جہاں لوگوں کو روزگار میسر ہو، پاکستان کی اپنی ایکسپورٹس بڑھیں اور خوشحالی آئے۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے دھابیجی اکنامک زون کی منظوری پچھلے ماہ ملی، دھابیجی اکنامک زون کے کام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا، بطور وزیرِ اعظم دھابیجی اکنامک زون کے افتتاح کے لیے بھی بلاول کو مدعو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دھابیجی اکنامک زون کو چار ماہ میں مکمل کر دیا جائے تو افتتاح کے لیے بلاول کو بلا لیں گے، اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کی خبر کو بہت پھیلایا گیا، اس کی خبر کو غور سے پڑھ لیں، کرائم انڈیکس دکھنے والی انٹرنیشنل ایجنسیز کہتی ہیں کراچی چھٹا خطرناک ترین شہر تھا، اب 125 یا 130 پر ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کے تجزیے کی مکمل مخالفت کرتے ہیں، میں اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کو لکھوں گا، مرتضی وہاب سے بھی جواب دینے کا کہا ہے، آپ اس طریقے کے آرٹیکلز چھپوا رہے ہیں، اکنامک انٹیلی جنس یونٹ نے ایشیا میں پبلک پرائیویٹ پراٹنرشپ کی ریٹنگ میں سندھ کو چھٹا نمبر دیا تھا۔

وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے لحاظ سے میرانہیں خیال پاکستان سے بہتر کوئی ملک ہے، میرا خیال ہے صحت اور تعلیم کے شعبے میں ہم 20 ، 25ویں نمبر پر آئیں گے، صرف کراچی شہر کو اس لائق سمجھا گیا کہ اکنامک انٹیلی جنس یونٹ نے اس کے بارے میں لکھا، پاکستان کے باقی کسی شہر کو شاید اس لائق نہیں سمجھتے۔انہوں نے کہا کہ جو ان چھوٹے موٹے آرٹیکلز سے کراچی کے شہریوں کو ناامید کرنا چاہتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے، بلاول کے وزیرِ اعظم بنتے ہی اکنامک انٹیلی جنس یونٹ بتائے گا کہ انڈسٹری، ٹورازم اور رہنے کے لیے کراچی سے زیادہ کوئی وائبرنٹ شہر نہیں۔

خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ چین کی حکومت نے کہا تھا کہ سی پیک کا آئیڈیا آصف علی زرداری نے دیا تھا، آج کل لوگ بہت باتیں کرتے ہیں کہ سی پیک کس نے شروع کیا، سی پیک کا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا کہ کچھ سڑکیں بنا دو، جب تک اکنامک زونز نہیں بنیں گے، سی پیک آگے نہیں بڑھے گا، اس پروجیکٹ کی لوکیشن اس سے بہتر ہو نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹا سا پائلٹ ہے اسے ہم اور بڑھائیں گے، پیپلز پارٹی اس ملک اور صوبے کی خدمت کے لیے آگے بڑھتی رہے گی، دھابیجی سے ایئر پورٹ اور پورٹ قاسم بہت نزدیک ہے، ملیر ایکسپریس وے روڈ بن جائے گا، اس کے بعد اور آسانی ہو جائے گی، جگہ کم پڑے گی، ہم اس پروجیکٹ کے لیے اور زمین دیں گے، ٹھٹھہ ضلع پاکستان کا نمبر ون انڈسٹریل ڈسٹرکٹ ہو جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بلاول بھٹو زرداریپی پیتباہیتبدیلی
Previous Post

پرویزخٹک کے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے رابطوں کا انکشاف

Next Post

شہریار منور اورسائرہ یوسف 'رد' میں جلوہ گر ہوں گے

News Editor

News Editor

Next Post
شہریار منور

شہریار منور اورسائرہ یوسف 'رد' میں جلوہ گر ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading