• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
منگل, 5 اگست, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
شی چھانگ

چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پا کستانی سیٹلائٹ کی روانگی اہم سنگ میل ہے، چینی میڈ یا

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
اگست 5, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) چین کی جا نب سے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کوائی زو-1 اے لانچ راکٹ کے ذریعے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پی آر ایس ایس -01 کی کا میابی سے خلا میں روانگی چین اور پاکستان کے خلائی تعاون کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دی گئی ہے اور دونوں ممالک نیز خطے کی ترقی اور تعاون کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کی رپورٹ کے مطا بق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ایک ایسا سیٹلائٹ ہے جو زمین کی سطح اور زمینی ماحول کا آپٹیکل یا الیکٹرانک جائزہ لینے کے لیے سینسرز استعمال کرتا ہے۔ یہ موسمیات، وسائل، سمندر اور ماحولیات جیسے شعبوں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ پی آر ایس ایس -01 سیٹلائٹ پاکستان اور اس کے گردونواح کے علاقوں کی زمینی ساخت، زمین کے استعمال اور شہری توسیع کے رجحانات کو واضح طور پر ریکارڈ کر سکتا ہے، جو قومی منصوبہ بندی اور وسائل کی ترقی کے لیے درست ڈیٹا فراہم کرے گا۔

زراعت کے شعبے میں، فصلوں کی نشوونماء کی نگرانی کے ذریعے یہ کسانوں کو زمینوں کے سائنسی انتظام میں مدد دے گا، جس سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور زراعت کی ترقی کو فروغ ملے گا۔ شہری منصوبہ بندی میں، سیٹلائٹ کے فراہم کردہ درست ڈیٹا کی بنیاد پر شہری خلاء کو بہتر طریقے سے ترتیب دیا جا سکے گا، جس سے شہری ترقی کی سائنسی بنیاد اور پائیداری کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ آفات کے انتظام کے حوالے سے، سیٹلائٹ پر نصب جدید مشاہداتی آلات موسمیاتی تبدیلیوں، گلیشیئرز کی حرکت اور زمینی تباہی کے خطرناک مقامات کی بروقت نگرانی کر سکتے ہیں، جو قبل از وقت انتباہ جاری کر کے تباہی سے بچاؤ کے لیے وقت فراہم کرے گا.

جس سے جانی و مالی نقصانات کو کم کیا جا سکے گا۔ پاکستان جو اکثر سیلاب، زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی آفات کا شکار رہتا ہے، اس سیٹلائٹ کی نگرانی اور انتباہی صلاحیت کی بدولت عوامی جان و مال کے تحفظ اور معاشرتی ترقی کے لیے مضبوط تکنیکی سپورٹ میسر آئے گی۔ فوجی اور قومی سلامتی کے تناظر میں بھی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی اہمیت مسلمہ ہے۔ یہ انٹیلی جنس جمع کرنے، اہداف کی شناخت اور جنگ کے میدان کی صورتحال کو جاننے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے، جو فوجی فیصلہ سازی کے لیے اہم معلومات فراہم کرے گا۔

بین الاقوامی جغرافیائی سیاسی ماحول میں، خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے پیچیدہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ سیٹلائٹ پاکستان کو خلائی انٹیلی جنس کے شعبے میں بھارت کے ساتھ موجود فرق کو کم کرنے، اپنی دفاعی سلامتی کی صلاحیت کو بڑھانے اور خطے کے معاملات میں اپنی آواز اور اسٹریٹجک خودمختاری کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔

اس لانچ کا ایک اور اہم پہلو کوائی زو -1 اے لانچ راکٹ کی منفرد خصوصیات ہیں۔ یہ کوائی زو -1 اے کا 29 واں مشن تھا۔ اگرچہ یہ حجم میں چھوٹا اور اٹھانے کی صلاحیت محدود رکھتا ہے، لیکن چین کے راکٹ خاندان میں اس کا مقام ناقابل تبدیل ہے۔ یہ روایتی بڑے راکٹس کی طویل تیاری اور سست ردعمل کی مشکلات کو حل کرتا ہے اور سیٹلائٹس کی فوری لانچنگ جیسی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ٹھوس ایندھن استعمال کرتا ہے، جو عارضی ایندھن بھرنے کے خطرات کو ختم کرتا ہے۔

اس کا آپریشن آسان ہے اور یہ موبائل لانچر زمینی سطح پر ایک سادہ لانچ ماڈل کو استعمال کرتا ہے، جس میں پیچیدہ ٹاورز کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ لانچنگ عمل کو آسان بناتا ہے۔ یہ راکٹ کم لاگت کی لانچنگ، قابل اعتماد، درست مدار اور مختصر وقت کی تیاری جیسی خصوصیات کا حامل ہےجو تیز ردعمل اور بڑے پیمانے پر لانچ کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

سیٹلائٹ لانچ کے شعبے میں پاکستان اور چین کا یہ تعاون دونوں ممالک کےہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کی ایک بہترین مثال ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اعتماد کی بنیاد گہری ہے۔ خلائی اور دفاعی سلامتی جیسے شعبوں میں گہرا تعاون جاری ہے۔ خلائی لانچ کئی اہم ٹیکنالوجیز اور خفیہ معلومات پر مشتمل ہوتی ہے۔ پاکستان کا چین کو اپنا سیٹلائٹ لانچ پارٹنر منتخب کرنا دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بلندی کو ظاہر کرتا ہے، جو چین پاک ہمہ موسمی اسٹریٹجیک تعاون کو مزید مضبوط اور گہرا کرتا ہے اور چین پاک ہم نصیب معاشرے کے تصور کو عملی شکل دیتا ہے۔

بین الاقوامی اثرات کے تناظر میں، چین کا پاکستان کو سیٹلائٹ لانچ میں مدد فراہم کرنا خلائی وسائل کے اشتراک کو فروغ دیتا ہے، جس سے زیادہ ممالک خلائی وسائل کو اپنی ترقی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایک زیادہ منصفانہ اور جامع بین الاقوامی خلائی نظام کی تعمیر میں مدد کرتا ہے اور دیگر ممالک کے درمیان خلائی تعاون کی ایک بہترین مثال پیش کرتا ہے، جس سے بین الاقوامی خلائی تعاون کی گہرائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ PRSS-01 کی کامیاب لانچ چین اور پاکستان کے تعاون کے سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ مستقبل میں پاکستان اور چین کے درمیان خلائی اور دیگر شعبوں میں تعاون سے مزید فوائد کی توقع کی جا سکتی ہے، جو نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا بلکہ خطے اور دنیا کی امن و ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: شی چھانگ
Previous Post

لائی چھنگ ڈے کی انتظامیہ پر عوامی اعتماد کی شرح میں شدید کمی ، تائیوان کے  تازہ ترین سروے  پر سی ایم جی کا تبصرہ 

Next Post

فرانسیسی دوست کی جانب سے عطیہ کردہ جاپان مخالف جنگ کی تاریخی تصاویر کی حوالگی کی تقریب کا انعقاد

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
سفارت خانے

فرانسیسی دوست کی جانب سے عطیہ کردہ جاپان مخالف جنگ کی تاریخی تصاویر کی حوالگی کی تقریب کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

کوائی

پاک چین دوستی افلاک سے بھی وسیع اور بلند ہو چکی ہے ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال

اگست 5, 2025
سفارت خانے

فرانسیسی دوست کی جانب سے عطیہ کردہ جاپان مخالف جنگ کی تاریخی تصاویر کی حوالگی کی تقریب کا انعقاد

اگست 5, 2025
شی چھانگ

چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پا کستانی سیٹلائٹ کی روانگی اہم سنگ میل ہے، چینی میڈ یا

اگست 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

3
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
کوائی

پاک چین دوستی افلاک سے بھی وسیع اور بلند ہو چکی ہے ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال

اگست 5, 2025
سفارت خانے

فرانسیسی دوست کی جانب سے عطیہ کردہ جاپان مخالف جنگ کی تاریخی تصاویر کی حوالگی کی تقریب کا انعقاد

اگست 5, 2025
شی چھانگ

چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پا کستانی سیٹلائٹ کی روانگی اہم سنگ میل ہے، چینی میڈ یا

اگست 5, 2025

لائی چھنگ ڈے کی انتظامیہ پر عوامی اعتماد کی شرح میں شدید کمی ، تائیوان کے  تازہ ترین سروے  پر سی ایم جی کا تبصرہ 

اگست 5, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading