• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
عطا اللہ تارڑ

پی ٹی آئی چیئرمین نے عالمی عدالت میں وکالت کیلئے شاتم رسول سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے’ عطا اللہ تارڑ

News Editor by News Editor
ستمبر 2, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اپنی سیاست بچانے کے لئے ملک دشمنی کے بعد اسلام دشمنی پر بھی اتر آئے ہیں ،

اپنے جرائم کو انسانی حقوق کا نام دے کر عالمی عدالت میں لے جایا جارہا ہے اور بڑے فخر اور ایسے شخص کو اپنا وکیل مقرر کیا گیا ہے جو ملعون ، شاتم رسول سلمان رشدی کا وکیل ہے، بیرسٹر جیفری رابرٹسن نے سلمان رشدی کو اپنے گھر میں پناہ د ی ، اس کے اسرائیل سے روابط ہیں ، اس نے ترکی کے خلاف کتاب لکھی ،بھارت کے حق میں اور پاک فوج کے خلاف رپورٹس شائع کیں ،

اہم شخصیات کی دہائیوں پہلے کی گئی بات سچ ثابت ہو گئی ہے کہ آپ اسرائیلی لابی کے آدمی ہیں اور آپ کو پلانٹ کیا گیا ہے تاکہ آپ بطور فتنہ اس ملک میں تباہی وبربادی کر سکیں ،فتنہ نیازی اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی عالمی عدالتوں میں وکالت کے لئے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں اورپی ٹی آئی کے آفیشل اکائونٹ سے بڑے فخر اور ناز سے ٹوئٹ کیا گیا کہ جیفری رابرٹسن کو عالمی عدالتوں میں اپنا وکیل مقرر کرتے ہیں.

جبکہ بیرسٹر جیفری رابرٹسن کی لاء فرم نے بھی ٹوئٹ کیا ہے کہ عالمی عدالتوں میں پی ٹی آئی چیئرمین کی نمائندگی کے لئے انہیں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ آپ اپنے جرائم کو انسانی حقوق کا نام دے کر عالمی عدالتوں میں جارہے ہیں،عالمی عدالتوں میں دو ممالک کے تنازعات جاتے ہیں اور اس کے لئے بھی ان کی رضا مندی ہوتی ہے ، پی ٹی آئی کا عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان کے خلاف ،ریاست کے خلاف عدالت میں جارہے ہیں۔

آپ نے ملک دشمنوں کو خوش کرنے کے لئے 9مئی کے واقعات کئے ، جو ادارہ اپنے ملک کے دفاع کے لئے کھڑا ہے اس پر حملہ کیا ہے ، جس کا دشمن بھی بر ملا اظہار کررہے ہیں کہ عمران خان ہمیں سوٹ کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں آج بہت دکھی ہوں کہ کوئی شخص اپنی سیاست کے لئے اتنا گھنائونا اور مکروہ کام کر سکتا ہے ۔پی ٹی آئی نے عالمی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی کے لئے اس شخص کو اپنا وکیل کیا ہے .

جو شاتم رسول ،گستاخ رسول اوراسلام مخالف مصنف سلمان رشدی کاوکیل ہے ، سیاست بڑی اچھی اوراہم چیز ہے لیکن اتنی اہم نہیں ہے کہ آپ جب ملک کے خلاف عالمی عدالتوں میں جانے کا اعلان کریں تو وکیل کو اس کو کریں جو ملعون گستاخ شاتم رسول سلمان رشدی کا وکیل رہا ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر کئی وکیل ہیں ، اگر آپ عالمی عدالت میں جارہے ہیں تو آپ کو اپنی وکالت کے لئے پوری دنیا میں سلمان رشدی کا وکیل ہی ملا تھا ،

یہ وہ شخص ہے جس نے کہا کہ میں نے سلمان رشدی کواپنے گھر میں پناہ دی ، آپ جس کو گھر میں پناہ دیتے ہیں اس سے آپ کو لگائو ہوتا ہے ، اس کو پناہ دیتے ہیں جس کوآپ کی عزت تکریم دیتے ہیں، جس کے افکار کے ساتھ ، نظریات کے ساتھ آپ کی ہم آہنگی ہوتی ہے ، اس کے نظریات اور افکار کو سپورٹ کرتے ہیں تب آپ کسی کو پناہ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں بطور سیاستدان اس پر چپ رہتا تو میرا ضمیر مجھے ساری زندگی ملامت کرتا ، آپ جب اقدامات اٹھاتے ہیں تو ہمارے دشمن خوش ہوتے ہیں اور کہیں یہ بڑا سوٹ کرتا ہے لیکن آج تو تمام حدیں پار ہو گئی ہیں، سلمان رشدی کے وکیل کو بڑے فخر اور ناز سے اپنا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کیا جارہا ہے ۔

اس نے صرف اسلام مخالف اقدام نہیں کئے ،مسیحی بھائیوں کی بھی دل آزاری کی ہے ، جس میگزین نے حضرت عیسیٰ کی گستاخی کی گئی یہ اس میگزین کا بھی وکیل بنا، اس کے اسرائیل سے قریبی روابط ہیں، اس نے ترکی کے خلاف کتاب لکھی،پاک فوج کے خلاف بھارت کی سپورٹ میں جواقدامات کئے ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہیں ، پاکستانی فوج پر الزامات لگائے یہ اسی کام کے لئے جانا جاتا ہے ، مسلمان ممالک کے خلاف اقدامات کرتا ہے اور عدالتوںمیں پیش ہوتا ہے ،

1971کی جنگ کے حوالے سے رپورٹ شائع کی جو بھارت کے حق میں اور پاکستانی فوج کے خلاف تھی ۔انہوں نے کہا کہ کیا سائفر کا کیس ہم نے بنایا ، ہم نے کہا تھاکہ سائفر لہرائیں اور پھر اس کو گم کر دیں ، ہم نے کہا تھاکہ اس سے کھیلنا ہے ،ہم نے کہا تھا اس کو سیاست کے لئے استعمال کرنا ہے ،جرم کیا ہے تو سزا تو بھگتنا ہو گی۔ ہم نے کہا تھاکہ ہیرو ںجواہرات کا کاروبار کریں ، بڑے لوگ توشہ خانہ سے تحائف لیتے ہیں اور یہ تسلیم کرنے والی بات ہے لیکن لوگ عزت افزائی کے لئے اپنے گھر میں سجا کر رکھتے ہیں ،

ہم نے کہا تھاکہ توشہ خانہ کی گھڑیاں اور دیگر تحفے بیچیں کاروبار کریں اور پیسے کھا جائیں، ہم نے کہا تھاکہ القادر یونیورسٹی میںزمین لے لیں اور پراپرٹی ٹائیکون کو اربوں کا فائدہ دیدیں ، 190ملین پائونڈ جو ریاست پاکستان کی ملکیت ہیں اس کو معاف کر دیں اور کہیں جس طرح مرضی استعمال کرو۔آج آپ جو کیسز بھگت رہے ہیں یہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے ، 9 مئی کے واقعات میں آپ کا بھانجا ملوث ہے ، بہنیں ملوث، پورا کنبہ ملوث ہے ،

آپ کے پارٹی کے تمام لوگ ملوث ،آپ کہہ دیں ہم نے یہ نہیں کیا ، آپ توشہ خانہ میں اربوں کی چوری ڈکیتی کریں ، القادر یونیورسٹی کی چوری ڈکیتی کریں جو اربوں میں ہو، 9 مئی کے ملک دشمن اقدامات جو آپ کی نگرانی میں ہوئے ، پہلے سائفر کو سازش کہا پھر کسی اور پر ڈال دیا ، سائفر میں اعظم خان کا اقبالی بیان آ گیا ہے ، یہ آپ کے اپنے جرائم ہیں لیکن آپ پاکستان کو عالمی عدالت میں ملک کو گھسیٹ رہے ہیں ،آپ کو اس پر شرم نہیںآئی ۔ گولڈ سمتھ آپ کی رشتہ دار ہے اور اس کے جیفری رابرٹسن سے تانے بانے ملتے ہیں ، اپنے آپ کو ریاست مدینہ کادعویدار کہتے ہیں ،

مسلم امہ کا لیڈر کہتے ہیں لیکن سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل مقرر کرتے ہیں۔ آپ جیل میں اپنے جرائم کی وجہ سے گئے ہیںاورپاکستان کو عالمی عدالتوںمیں لے کر جائیںکیوں؟، اپنے ہی ملک میں آگ لگائیں اور اس کے بعد کہیں میں عالمی عدالت میں جارہا ہوں اور گستاخ رسول کے وکیل کوا پنا وکیل کریں ،آپ کی غیرت ،اخلاقایات نہیں جاگی ، ویسے آپ اسلام کا بڑا نام لیتے ہیں،اسلامی ٹچ کی باتیں کرتے ہیں، آپ نے یہ اقدام کر کے پاکستان اور اسلام کے ساتھ غداری ہے ،گستاخ کے وکیل کو وکیل کر کے بڑا اچھا اسالامی ٹچ دیا ہے ،

پہلے آپ ملک دشمنی کر رہے تھے اب اسلامی دشمنی پر بھی اتر آئے ہیں، آپ اسلام دشمن بھی ہیں او رملک دشمن بھی ہیں ۔ اپنی سیاست بچانے کیلئے دنیا کو پیغام دیاجارہاہے پاکستان محفوظ نہیں،اپنی حمایت کیلئے اسلام اور ملک دشمنوں کو کھڑا کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکیم سعید مرحوم کی دہائیوں پہلے کی گئی بات سچ ثابت ہو گئی ہے، وہ کہتے تھے کہ آپ اسرائیلی لابی کے آدمی ہیں اور آ پ کو پلانٹ کیا گیا ہے تاکہ آپ بطور فتنہ اس ملک میں تباہی وبربادی کر سکیں ،یہ فتنہ ہے ،فتنہ نیازی اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔

انہوں نے بھارتی شخصیت جندال کی قواعد و ضوابط پس پشت ڈال کر نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بات سچ ہوتی پی ٹی آئی والوں کی چار سال حکومت تھی ، انہوں نے بڑے بڑے کیس بنائے لیکن ایسی کوئی بات نہیں اور نہ اس کے کوئی ثبوت دے سکے ہیں، جہاں تک میں شریف خاندان کو جانتا ہوں یہ خاندان علمائے اسلام کی جوتیاں اٹھانے والے لوگ ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پس پشتپی ٹی آئیسلمان رشدیعطا اللہ تارڑ
Previous Post

جاپان میں شہریوں کی جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی شدید مخالفت

Next Post

نواز شریف کا ایک بار پھر پاکستان کی معاشی حالات پر سخت تشویش کا اظہار

News Editor

News Editor

Next Post
نواز شریف

نواز شریف کا ایک بار پھر پاکستان کی معاشی حالات پر سخت تشویش کا اظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading