لاہور ( ایجوکیشن ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورلڈ کڈز اتھلیٹکس ڈے کی مناسبت سے مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال بٹ، سیکریٹری جنرل اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان محمد ظفر، سابق ہاکی اولمپئین خواجہ جنید اور مختلف سکولوں سے بچوںنے بھرپور شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ تندرست رہنے کیلئے تعلیم کے ساتھ بچوں کے لئے کھیل بھی ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ملک میں ہر سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔
٭٭٭٭٭