لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں بھی کورونا وائرس کے خطرات بڑھنے لگے،،،،صوبے بھرکے 21 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کے مطابق پنجاب پولیس کے 21 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان ملازمین کا تعلق لاہور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع سے ہے ۔پنجاب پولیس ملازمین میں کورونا پھیلنے سے دیگر ملازمین خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کے مطابق صوبے بھر میں پولیس کے 60 مشتبہ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروائےگئے ہیں۔ سنٹرل پولیس دفتر میں ایک ملازم میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 40 مشتبہ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرملازمین کو قرنطینہ منتقل کردیا گیاہے جہاں پر انکا علاج جاری ہے۔