• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
میاں ز اہد حسین

ناکام سرکاری اداروں کو اثاثے سمجھنے کا سلسلہ بند کیا جائے،میاں ز اہد حسین

News Editor by News Editor
جنوری 10, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی (کامرس ڈیسک)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ناکام سرکاری اداروں کو اثاثے سمجھنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ یہ ملک پر بوجھ ہیں جو معیشت کے لئے بارودی سرنگوں کا کام کر رہی ہیں۔ ان سے فوری طور پر جان چھڑائی جائے۔ جس ملک کی 63 فیصد آبادی جوان ہو اور جہاں سالانہ کم از کم دس لاکھ نئی نوکریوں کی ضرورت ہو وہاں صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں نوکریوں کا ختم ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ انھیں روزگار نہ ملا تو یہ ذمہ دار شہری بننے کے بجائے ملک کے لئے مصیبت بن جائیں گے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناکام سرکاری کمپنیاں کئی دہائیوں کی کوششوں کے باوجود نہ منافع بخش بن سکی ہیں اور نہ ان کی انتظامیہ کو بہتر بنایا جا سکا ہے کیونکہ حکومتیں ان کمپنیوں کو چلانے کے لیے درکار کاروباری مہارت نہیں رکھتیں اس لئے ان کو فروخت کرنا ہی بہتر ہے۔

ان سفید ہاتھیوں کو فروخت کرنے سے حکومت کو اس مشکل وقت میں کچھ سرمایہ مل جائے گا جبکہ سالانہ کئی سو ارب روپے بھی بچ جائیں گے جو اس وقت انھیں مصنوعی طور پر زندہ رکھنے کے لئے بیل آؤٹ کے طور پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ان کمپنیوں کو فروخت کرنے سے اہلیت کے حامل ملازمین کی نوکریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا کیونکہ نئے مالکان کو بھی اہلیت کے حامل ملازمین کی ضرورت ہوگی بلکہ اداروں کی کارکردگی بہتر ہونے سے مزید نوکریوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور حکومت کو ٹیکس بھی ملے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ٹاپ ٹین اداروں میں پی آئی اے، ریلوے، پاور کمپنیاں اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی شامل ہیں جن کے نقصانات کل خسارے کا نوے فیصد ہیں۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ سرکاری کمپنیوں کی افادیت سے انکار ناممکن ہے۔

 

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنیا کا تقریباً نصف جی ڈی پی کا کریڈٹ سرکاری کمپنیوں کو ہی جاتا ہے اور اس وقت صرف یورپ میں چھ سو ایسی کمپنیاں کام کر رہی ہیں مگر پاکستان میں ایسا ہونا نا ممکن ہے کیونکہ یہاں معیشت سمیت ہر معاملہ میں سیاست کو ہی ترجیح دی جاتی ہے اور میرٹ کو شجر ممنوعہ سمجھا جاتا ہے۔ ایسے ماحول میں جب پرائیویٹ بزنس کا چلنا محال ہو سرکاری بزنس کیسے چل سکتا ہے۔ سیاستدانوں کا کام ملک چلانا ہے کاروباری ادارے چلانا نہیں ہے۔ اگر حکومت ان کمپنیوں کو کلی طور پربیچنا نہ چاہتی ہو تو ایک مکس ماڈل پر کام کرے جس میں اکثریتی شیرز حکومت کے پاس ہوں مگر مینجمنٹ خریدار کے ہاتھوں میں ہو جو ادارے کو منافع بخش بنانے کا ذمہ دار ہو۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: کامرس ڈیسکمیاں ز اہد حسین
Previous Post

ایران میں مظاہرے کرنیوالے مزید افرادکوپھانسی دیدی گئی

Next Post

یوریا کھاد کی درآمد ، تیسرا بحری جہاز 31,000 میٹرک ٹن یوریا کھاد کیساتھ (آج) گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گا

News Editor

News Editor

Next Post
یوریا کھاد

یوریا کھاد کی درآمد ، تیسرا بحری جہاز 31,000 میٹرک ٹن یوریا کھاد کیساتھ (آج) گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading