لاہور( کامرس ڈیسک )اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل( پیر)31 جولائی کو کیا جائے گا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس میں نئی مانیٹری پالیسی سے متعلق بیان دیں گے۔
اس وقت شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے، تاجر اور صنعتکار سٹیٹ بینک سے شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں جبکہ معاشی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ شرح سود میں اضافہ یا موجودہ سطح برقرار رکھنے کا امکان ہے۔