• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
پروفیسر اسرار الحق طور

مریض میٹھی عید پر اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں؛ پروفیسر اسرار الحق طور

News Editor by News Editor
اپریل 17, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے)پروفیسر آف میڈیسن میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر اسرار الحق طور نے کہا کہ عید الفطر کے تہوار پر لوگوں کو میٹھی چیزیں کھانے سے منع کر کے ان کی عید کا مزہ کرکرا کر نا مناسب نہیں لیکن انہیں اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے تاکہ وہ صحت مند رہ کر عید کی خوشیوں کا لطف اٹھا سکیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مریضوں کیلئے عید کے پکوان بناتے وقت ان کی صحت اور ڈاکٹر کی ہدایات کو لازماً مد نظر رکھنا چاہئے۔ ڈاکٹر اسرار الحق طور نے کہا کہ بسیارخوری صحت کیلئے سخت نقصان دہ ہے اعصابی بیماریاں‘دماغی کمزوری‘ہائی بلڈ پریشر‘شوگر،ْموٹاپااور پیٹ کی متعدد امراض زیادہ کھانے سے ہی پیدا ہوتی ہیں۔

مہینہ بھر روزے رکھنے کے بعد معدہ‘ جگر‘انتڑیوں‘ گردوں‘ پٹھوں اور جسم کے دیگر اعضاء کو مختلف امراض سے شفااورجو آرام میسر آتا ہے بعض افراد اسے ایک ہی دن میں خوب کھاپی کرضائع کر بیٹھتے ہیں۔عیدالفطر کے موقع پرعوام الناس کو کھانے پینے میں خصوصی احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عید کے دن مرغن غذائیں مثلاًروسٹ بروسٹ‘تکے کباب‘کڑاہی گوشت‘ہریسہ‘قورمہ‘بریانی‘حلوہ پوری‘کیک‘ مٹھائیاں وغیرہ اورکولا مشروبات کا بے انتہا استعمال کرکے بیمار ہوجاتے ہیں۔

پروفیسر آف میڈیسن نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں ڈائریا(پیچش)اسہال اور نظام ہضم کی خرابی کے مریضوں میں انتہائی اضافہ ہو جاتا ہے،بیشتر ذیابیطس‘بلڈ پریشراور دل کے مریض بھی غذائی بد احتیاطی کے باعث اپنے لئے مزید پریشانیاں مول لیتے ہیں لہذا اس سلسلے میں احتیاط کی پابندی لازم ہے۔

پروفیسر اسرار الحق طور کا کہنا تھا کہ ناشتے میں دودھ سویاں دوپہرکو سبزی گوشت جبکہ رات کو بھی سادہ غذا کا استعمال کریں اس دوران موسمی پھلوں کا استعمال نیزکولا مشروبات کی جگہ فریش جوسز زیادہ سود مند ہیں۔یاد رہے کہ بسیارخوری صحت کیلئے سخت نقصان دہ ہے اعصابی بیماریاں‘دماغی کمزوری‘ہائی بلڈ پریشر‘شوگراور پیٹ کی متعدد امراض زیادہ کھانے سے ہی پیدا ہوتی ہیں۔

رمضان المبارک ہمیں جو نظم وضبط اور اعتدال سکھاتا ہے رمضان کے بعد بھی اسی تسلسل کو قائم رکھ کر ہم مستقل صحتمندرہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بیک وقت کئی اقسام کی فوڈ آئیٹمز کھانا شروع کر دیتے ہیں جس کے باعث نظام انہضام متاثر ہوتا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد کو کلینکس اور ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو خصوصی طور پر مشورہ دیا کہ وہ کھانے پینے میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے ٹھنڈے مشروبات اور خوش خوراکی سے پرہیز کریں۔

ڈاکٹر اسرار طور نے مزید کہا کہ ہمارا مذہب اسلام بھی کم کھانے کی تلقین کرتا ہے اور عید الفطر کے موقع پر ایک دوسرے کے ہاں مہمان نوازی میں تکلف برتے ہوئے کھانا پڑ جاتا ہے لیکن ہمیں میڈیکل نقطہ نظر سے اپنے جسم بالخصوص معدے کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے اور عید کے موقع پر کسی قسم کی بے احتیاطی نہیں کرنی چاہیے تاکہ اس پر مسرت موقع پر اپنی اور گھر والوں کی خوشیوں کو مانند پڑنے سے بچایا جا سکے۔ کھانے کے ساتھ ساتھ مشروبات کا ذیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہے،ضرورت سے زیادہ ٹھنڈہ پانی اور برف سے پرہیز کریں، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال یقینی بنائیں ا ور سیر کرنا نہ بھولیں۔

انہوں نے مزید کہا کہا کہ ایک ماہ روزے رکھنے کے بعد اچانک تیز مصالحے و چٹ پٹے کھانے اور مرغن غذائیں انسان کی جسمانی نظام کو متاثر کرسکتی ہیں جس سے نہ صرف آپ نڈھال بلکہ موٹاپے کا شکار بھی ہوسکتے ہیں،روزے داروں کو معدے پر فوری بوجھ ڈالنے کے بجائے آہستہ آہستہ روٹین میں واپس آنا چاہیے۔
٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اعتدالپروفیسر اسرار الحق طوردامنمریض
Previous Post

وزیراعظم صاحب کا دل یہ ہی ہے کہ ان کی نااہلی ہو، فواد چوہدری

Next Post

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار دوبارہ مخصوص نشست کی اہل قرار

News Editor

News Editor

Next Post
شاندانہ گلزار

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار دوبارہ مخصوص نشست کی اہل قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading