• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
عمران خان

لاہور ہائی کورٹ،عمران خان کی حفاظتی ضمانت3 مارچ تک منظور

News Editor by News Editor
فروری 20, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

لاہور(کورٹ رپورٹر)سابق وزیر اعظم عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پیش ہو گئے جس کے بعد عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ان کی رہائش زمان پارک کے گیٹ نمبر ون سے ہائیکورٹ لے جانے کیلئے راستہ کلئیر کروایا گیا، اس دوران کارکنوں نے حصار بنا کر انہیں روانہ کیا، کینال روڈ پر تمام ٹریفک کو روک کر عمران خان کیلئے راستہ بنایا گیا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی روانگی کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے راستے پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے، کارکنوں کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے عمران خان مقررہ وقت پر عدالت نہ پہنچ سکے،

تاخیر سے عدالت پہنچ کر انہوں نے اپنی حاضری لگوائی۔ روسٹرم میں آ کر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 28 فروری کو میری ٹانگ کا ایکسرے ہونا ہے مجھے مزید 2ہفتے چاہئیں، مجھے اگر ذرا سا بھی جھٹکا لگ گیا تو 3ماہ ریکوری میں لگ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک گاڑی میں بیٹھا رہا تا کہ راستہ کلیئر ہونے پر عدالت کے روبرو پیش ہوسکوں، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ہماری پارٹی کا نام ہی تحریک انصاف ہے۔

حاضری سے قبل جسٹس علی باقر نجفی کے عدالتی عملہ نے عمران خان کے وکیل کو فاضل جج کی ہدایات پہنچائیں، عدالت میں ان کی درخواست پر سماعت کیلئے مزید 40 منٹ تک انتظار کیا گیا۔کیس کی سماعت شروع ہونے پر جج جسٹس علی باقر سے استفسار کیا کہ عمران خان احاطہ عدالت میں ہیں تو پیش کیوں نہیں ہو رہے؟

انہیں پیش ہونا ہو گا۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آدھے گھنٹے سے جسٹس ملک شہزاد کی عدالت کے باہر گاڑی میں ہیں، پولیس تعاون نہیں کررہی،ہمیں زمان پارک سے یہاں آنے تک اڑھائی گھنٹے لگے۔وکلا نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی نے وعدہ کیا عمران خان کو 10 منٹ میں ہائیکورٹ پہنچا دیں گے،لیکن افسوس سے کہنا چاہتا ہوں اس پر عمل نہیں ہوا،عدالتی تقدس کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پانچ بجے تک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پیشی کے لیے آخری موقع دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا اگر عمران خان کو پیش نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کر یں گے۔لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کےس کی سماعت ہوئی۔

وکیل نے عدالے میں موقف اپنایا کہ مال روڈ پر ٹریفک بہت زیادہ جام ہے۔آئی جی پنجاب ایک گھنٹہ دے دیں ہم مال روڈ کلیئر کر دیں گے۔انہوں نے عدالت میں بتایا کہ عمران خان اپنی حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ جسٹس طارق سلیم سے استفسار کیا کہ عمران خان کی درخواست کس نے کس کے کہنے ہر فائل کی؟وکیل نے بتایا کہ عمران خان کے دستخطوں سے یہ درخواست فائل نہیں ہوئی۔ میں نے کوئی درخواست فائل نہیں کی۔

وکیل خواجہ طارق رحیم نے کہامیں عدالت سے حفاظتی ضمانت مانگ ہی نہیں رہا۔عمران خان کی درخواست ضمانت پر دستخط جعلی ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا آپ کو چاہیے تھا معافی مانگتے۔اب میں شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔ آپ تسلی سے جواب تیار کیجیے گا۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اگر کل تک کا وقت دے تو عمران خان پیش ہوجائیں گے۔رجسٹرار نے گاڑی مسجد گیٹ سے داخل ہونے کی درخواست بھی مسترد کی۔ہمیں کہا گیا تھا کہ مال روڈ ٹریفک کے لیے فری ہوگا۔وکیل نے کہا کہ ہم نے سیکیورٹی کے معاملے پر پولیس حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کی پیشی پر سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔میں عمران خان کو کل ہی پیش کر دوں گا۔وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہم آنا چاہتے ہیں لیکن آنے نہیں دیا جا رہا۔آپ کسی کو بھی ساتھ بھیج دیں بیشک چیک کرلیں۔آپ 4یا5 بجے کےلیے رکھ دیں ہم ابھی پیش کر دیتے ہیں۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ عمران خان لیڈر اور رول ماڈل ہیں ۔ہم نے آپکو بار بار موقع دیا۔جس طرح آپکو سہولت دی ایسی کسی نے نہیں دی ہوگی۔وکیل نے عدالت میں عمران خان کو پانچ بجے تک پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کو 5بجے تک پیش کرنے کی مہلت دے دی۔

کہا اگر عمران خان کو پیش نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کر یں گے۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی گاڑی کو عدالت کے احاطے میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا۔عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے رجوع کیا تھا۔رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی کسی عدالت میں پیشی سے منع نہیں کیا۔

سیکیورٹی معاملات اور ڈاکٹر کی ہدایات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایڈمن سے عمران خان کی گاڑی کوعدالتی احاطے میں لےجانے کی اجازت مانگی تھی۔عمران خان پرپہلے قاتلانہ حملہ ہوچکا ان پر دوبارہ حملے کا خطرہ موجود ہے۔ڈاکٹرز نےٹانگ کی ہڈی فریکچر ریکوری کےلیے دھکم پیل سے احتیاط کی ہدایات دی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کرنے اور رکن قومی اسمبلی پر حملے کے کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت نے حلف نامے اور وکالت نامے پر عمران خان کے مختلف دستخط کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں طلب کیا ہے۔عدالت نے عمران خان کو طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت میں آ کر حلف پر دستخط کی وضاحت کرنا ہوگی، عدالت نے پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کا عندیہ دیا تھا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: حفاظتی ضمانتعمران خانلاہور ہائی کورٹ
Previous Post

ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق پولیس آرڈر 2002ء پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے: کونسل فار پولیس ریفارمز

Next Post

ریٹائرڈ سرکاری ملازم دوبارہ ملازمت نہیں کرسکیں گے

News Editor

News Editor

Next Post
پابندی

ریٹائرڈ سرکاری ملازم دوبارہ ملازمت نہیں کرسکیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading