مکوآنہ ( نمائندہ خصوصی)فیصل آباد میں رمضان کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی کر دی گئی۔
وزیر اعظم پیکیچ کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر فروخت ہونے والی چینی فی کلو 2 روپے مہنگی کردی گئی جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی والی چینی کی قیمت 89 سے بڑھ کر 91 روپے کلو ہو گئی۔
چینی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، بینظیر انکم سپورٹ کے افراد کے لیے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق چینی مہنگی ہونے کی وجہ جی ایس ٹی ٹیکس میں 2 روپے کا اضافہ ہے، مارکیٹ میں اس وقت بھی چینی 105 روپے فی کلو ہے۔