• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
عالمی بینک

عالمی بینک کی 2023 میں شرح نمو سست رہنے کی پیش گوئی

News Editor by News Editor
جنوری 12, 2023
in کاروبار
0 0
0

نیویارک(کامرس ڈیسک)عالمی بینک نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر شرح نمو سست رہنے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ بلند مہنگائی، بڑھتی ہوئی شرح سود اور روس۔یوکرین جنگ ہے۔

 

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی بینک نے رپورٹ گلوبل اکنامک پروسپیکٹس میں بتایا کہ عالمی شرح نمو سست رہے گی اور اس کی شرح رواں برس 1.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، یہ جون میں تخمینہ لگائی گئی رفتار سے تقریبا نصف ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تین عشروں کے قریب کم ترین شرح نمو ہے۔واشنگٹن میں قائم ترقیاتی قرض دہندہ نے بتایا کہ نازک معاشی صورت حال میں اگر مزید منفی پیش رفت ہوتی ہے تو عالمی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو جائے گی۔انہوںنے کہاکہ ان میں توقع سے زیادہ افراط زر، قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کے لیے سود کی شرح میں اچانک اضافہ یا وبائی امراض کا دوبارہ جنم لینا شامل ہے۔

 

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے رپورٹرز کو بتایا کہ مجھے تشویش ہے کہ معیشت میں سست روی طویل ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں 2023 کے دوران شرح نمو سست ہو کر 0.5 فیصد تک ہوسکتی ہے، جو پہلے کیے گئے اندازوں سے بہت کم ہے، اس کے علاوہ یورپ میں بھی نمو فلیٹ رہنے کی توقع ہے کیونکہ اسے توانائی کی سپلائی اور قیمتوں کے حوالے سے مسائل درپیش ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق چین میں رواں برس 4.3 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو کہ پچھلی توقعات سے 0.9 پوائنٹس کم ہے، جس کی ایک وجہ کورونا کا پھیلا اور پراپرٹی سیکٹر کی کمزوری ہے۔ڈیوڈ میلپاس نے بتایا کہ غریب معیشتوں کے لیے خاص طور پر تباہ کن منظرنامہ ہے، جہاں غربت میں کمی پہلے ہی رک چکی ہے۔

 

انہوںنے کہاکہ ابھرتے اور ترقی پذیر ممالک کو بھی قرضوں کے بوجھ اور کمزور سرمایہ کاری کی وجہ سے کم شرح نمو کا سامنا ہے۔ڈیوڈ میلپاس نے بتایا کہ عالمی بینک نے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل تیز کرنے پر زور دیا ہے، تاہم اس حوالے سے پیش رفت تعطل کا شکار ہے۔بینک کے فورکاسٹ یونٹ کے سربراہ ایہان کوس نے کہا کہ وسیع پیمانے پر سست روی اور کمزور شرح نمو سے اب تک کساد بازاری کی علامت نہیں ہے۔

 

 

انہوں نے بتایا کہ اگر عالمی سطح پر شرح سود بڑھ جاتی ہے تو عالمی بینک مستقبل قریب میں مالی بحران کے امکان پر نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر ایسا ہوتا ہے تو مہنگائی برقرار رہے گی جس کی وجہ سے عالمی کساد بازاری ہو سکتی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مالیاتی حالات سخت ہوتے ہیں تو قرضوں کے مزید بحران کا خدشہ ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: vپیش گوئیشرح نموعالمی بینککامرس ڈیسک
Previous Post

پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر ناکام ، نیوزی لینڈ نے 79رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کر دی

Next Post

گاڑیوں کی خرید و فروخت میں بائیو میٹرک کے بعد ٹرانسفر نہ کرانے پر جرمانے میں پانچ گناہ اضافہ

News Editor

News Editor

Next Post
گاڑیوں

گاڑیوں کی خرید و فروخت میں بائیو میٹرک کے بعد ٹرانسفر نہ کرانے پر جرمانے میں پانچ گناہ اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading