کراچی(شوبز رپورٹر)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل صبور علی کی گود بھرائی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک تصویر جس میں علی انصاری سفید قمیص شلوار اور بلیک اوور کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ صبور علی کام والے لباس کیساتھ میچنگ جیولری پہنے گلے میں ہار پہنے اپنے شوہر کے ہمراہ بیٹھی ہوئی ہیں۔
ساتھ ہی تصویر کو غور سے دیکھا جائے تو آس پاس فروٹ اور میوہ جات بھی موجود ہیں جو گود بھرائی کی رسم کا ثبوت دے رہے ہیں۔وائرل تصویر کیساتھ یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ صبور علی کی گود بھرائی کی رسم ایک نجی تقریب میں ہوئی جہاں ان کے شوہر علی انصاری اور قریبی اہلخانہ شریک تھے۔ساتھ ہی اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی اس جوڑے کو جلد ولدیت قبول کرنے پر مبارکباد رے رہے ہیں۔