اسلام آباد:
سپریم کورٹ میں نئے ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینیئر ججز میں سے 2 کو عدالت عظمیٰ میں تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں جسٹس شجاعت علی خان کے بارے میں 2 جولائی 2024 کو دی گئی آبزرویشنز کو ریکارڈ سے حذف کرنے کا معاملہ بھی زیرِ بحث ہے۔
اس کے علاوہ، ہائی کورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے لیے رکن کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔
جن ججز کے نام زیرِ غور ہیں ان میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عابد شیخ اور جسٹس صداقت علی خان شامل ہیں۔