واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز)امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ روس کے بحران میں کریملن کے خلاف کرائے کے مسلح گروپ کی ناکام بغاوت نے صدر ولادی میر پوتین کے اقتدار میں حقیقی دراڑیں ظاہرکردی ہیں۔
بلینکن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی واگنر گروپ اور اس کے رہنما ایوگینی پریگوزن کی اختتام ہفتہ پر برپا کردہ بغاوت پوتین کے اقتدار واختیار کو براہ راست چیلنج’ کے مترادف ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس بحران سے گہرے سوالات جنم لیتے ہیں، یہ حقیقی دراڑوں کو ظاہر کرتا ہے۔یہ بیان امریکا کی جانب سے روس میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں پہلا عوامی ردعمل ہے۔ وہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں بغاوت پر یورپی اتحادیوں کے ساتھ مشاورت میں مصروف تھا۔